ایم ڈی کیٹ کے حوالے سے پی ایم ڈی سی کا موقف سامنے آگیا

ایم ڈی کیٹ امتحانات کے حوالے سے پی ایم ڈی سی سلیبس کو ختمی شکل کب دے گا اور امتحانات کی تاریخ کا اعلان کب ہوگا، اس حوالے سے سوشل میڈیا پر آئے روز میڈیکل سٹوڈنٹس کی جانب سے سوالات پوچھے جاتے ہیں تاہم پی ایم ڈی سی کی جانب سے کوئی واضع موقف نہ آسکا

سٹوڈنٹس کی مشکلات میں اضافہ ہونے پر mnburdu.com کی جانب سے پی ایم ڈی سی سے ایم ڈی کیٹ سلیبس کے اعلان میں تاخیر پر سوال پوچھا تو حکام نے سارا معاملہ واضع کر دیا

حکام کا کہنا ہے کہ پی ایم اینڈ ڈی سی کے وجود میں آتے اور نئی کونسل کی تشکیل کے فوری بعد وفاقی وزارت صحت کی جانب سے ایکڈیمک بورڈ کی تشکیل نو کیلئے تمام تر اقدامات کو ہنگامی بنیادوں پر کیا گیا۔ اس حوالے سے تمام صوبوں سے نمائندگی مانگی گئی جس پر خیبر پختون خوا کے علاوہ تمام صوبوں کی جانب سے ایکڈیمک بورڈ کیلئے نام بھجوا دئے گئے اور خیبر پختون خوا کی جانب سے نام آتے ہی ایکڈیمک بورڈ اپنا اجلاس بلائے گا اور ایم ڈی کیٹ امتحان سمیت دیگر امتحانات اور تمام اہم امور زیر بحث لائے جائینگے۔ ایم ڈی کیٹ امتحان بارے ادارے کی جانب سے تمام تر اقدامات مکمل کرلئے گئے ہیں، ایم ڈی کیٹ امتحان اپنے مقرر کردہ وقت پر ہی ہوگا اور اس میں کسی بھی قسم کی تاخیر نہیں ہوگی

اپنا تبصرہ بھیجیں