مظاہروں کی وجہ سے ملتوی امتحانات کا نیا شیدول جاری

تعلیمی بورڈ راولپنڈی نے مظاہروں کی وجہ سے ملتوی ہونے والے پرچہ جات کا شیڈول جاری کر دیا۔ محمد عدنان خان چیئرمین بورڈ کے مطابق ملتوی شدہ پرچہ جات 17,18اور 19مئی کو لئے جائیں گے

🔹 17/05/2023کو صبح ترجمعہ القران اور اخلاقیات شام کو ترجمعہ القران۔
18/05/2023کو صبح کیمسٹری اور جنرل سائنس شام کو بھی کیمسٹری اور جنرل سائنس۔
19/05/2023کو صبح اسلامیات (لازمی)اور رلجیئیس ایجوکیشن(فارنان مسلم)شام کو اسلامیات (لازمی)اور سیرت الرسولﷺ (درسِ نظامی گروپ)

بورڈ چیئرمین کا کہنا ہے کہ نئی رول نمبر سلپس بورڈ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دی جائیں گی، پرانی رول نمبر سلپس پر بھی امیدواران شامل امتحان ہو سکتے ہیں۔

محمد عدنان خان کا کہنا ہے کہ تمام ناظم / ناظمہ مراکز اور متعلقہ ریزیڈنٹ انسپکٹرز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ شامل امتحان امیدواران پہلے سے الحاق شدہ مراکز میں اپنے گروپ کے مطابق پہنچ جائیں

اپنا تبصرہ بھیجیں