دوران میٹرک امتحانات میں نقل کرنے والے 4 سٹوڈنٹس کے اندراج مقدمہ کا حکم

راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام میٹرک انٹر کے امتحانات کا سلسلہ جاری ہے، اس حوالے سے سینٹرز میں شفافیت کا نظام برقرار رکھنے کے لیے چئیرمین تعلیمی بورڈ عدنان خان کی جانب سے مختلف امتحانی مراکز کے دورے کیے جا رہے ہیں

چئیرمین عدنان خان نے دوران امتحان نقل کرنے والے 4 امیدواروں کی نشاندہی کرتے ہوئے امتحانی سٹاف کی سرزنش کی ان کی جانب سے نقل کرنے والے امیدواروں کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کا حکم دے دیا گیا جبکہ امتحانی عملے کے حوالے سے کیس ڈسپلن برانچ کو بھیج دیا گیا

اس حوالے سے چئیرمین راولپنڈی تعلیمی بورڈ عدنان خان کا کہنا تھا کہ امتحانی عملہ کو اس حوالے سے واضع ہدایات دی گئی تھیں کہ شفاف امتحانات کے حوالے سے کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ تمام مراکز پر روزانہ کی بنیاد پر خصوصی انسپیکشن ٹیمز کے ہمراہ دورے کر رہا ہوں، امتحانی مراکز میں سٹوڈنٹس کو تمام تر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ وہ پرسکون ماحول میں مکمل دھیان اور توجہ کے ساتھ امتحان حل کر سکیں

اپنا تبصرہ بھیجیں