سیکرٹری اطلاعات حکومت بلوچستان حمزہ شفقات کی جانب سے صوبے میں نوجوانوں کے روزگار کے لیے ڈیجیٹل ٹریننگ کا آغاز کر دیا
چیف سیکرٹری بلوچستان کے آفس کی جانب سے بھی نوجوانوں کی تربیت کے حوالے سے مہم کو خوب پذیرائی دی جارہی ہے، اس مقصد کے لیے حکومت بلوچستان کی جانب سے گوگل کے ساتھ بھی ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے جس کے تحت بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سٹوڈنٹس کو 1 ہزار سکالرشپس دینے کا بھی اعلان کیا گیا جبکہ امتحان پاس کرنے والے سٹوڈنٹس کو بلوچستان حکومت کی جانب سے نوکری دینے کا بھی وعدہ کیا گیا
https://twitter.com/cs_balochistan/status/1643597515395149825?t=5dbDmSz_YD_ypYhrIE7ZCA&s=19
چیف سیکرٹری آفس کی جانب سے ملک بھر میں موجود مختلف ڈیجیٹل میڈیا ماہرین کو دعوت دی جا رہی ہے کہ وہ بلوچستان کی خاطر اپنی خدمات دیتے ہوئے تربیتی پروگرامز میں حصہ لیں، اس مقصد کے لیے گزشتہ روز بھی ہم نیوز سے وابستہ فہد ملک کی جانب سے نوجوانوں کو ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے حوالے سے تربیت دی گئی
https://twitter.com/cs_balochistan/status/1651574141798023168?t=8ntj1XAIvVFuENR82MuKrQ&s=19
اسی مقصد کے لیے ملک کی نامور یونیورسٹی لمز کی جانب سے بھی بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، وزیراعلی بلوچستان کی جانب سے ٹویٹر پیغام میں لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا گیا کہ اس حوالے سے بلوچستان حکومت اور لمز کے مابین تعاون جاری رہے گا
https://twitter.com/CMOBalochistan/status/1648728678879338497?t=aSfD-ejqf1yAn9-5dKjwqw&s=19
https://twitter.com/AQuddusBizenjo/status/1648738465515700242?t=RfTDqf_uOy9aDe9gk42qJA&s=19
پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسز سے تعلق رکھنے والے حمزہ شفقات اس سے قبل ڈپٹی کمشنر اسلام آباد تعینات رہے ہیں جہاں ان کی جانب سے ای گورننس کا بہترین نظام متعارف کروایا جبکہ بلوچستان میں بطور سیکرٹری اطلاعات تعیناتی کے بعد بھی وہ صوبے کا مثبت چہرہ ابھارنے اور اس کو دنیا بھر میں متعارف کروانے کے لیے کوشاں ہیں