علی ترین کا جنوبی پنجاب کے سٹوڈنٹس کے لیے آکسفورڈ سکالرشپس کا اعلان

پاکستان کے نامور سیاستدان جہانگیر ترین خان کے صاحبزادے اور پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز کے مالک علی خان ترین کی جانب سے جنوبی پنجاب کے طالبعلموں کے لیے بڑے تعلیمی تحفے کا اعلان کر دیا گیا

علی ترین کی جانب سے ٹویٹر پیغام میں جنوبی پنجاب کے سٹوڈنٹس کے لیے انٹرنیشنل سکالرشپ کے بڑے موقع کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا کہ جنوبی پنجاب کے سٹوڈنٹس کے لیے دنیا کی بہترین یونیورسٹی آف آکسفورڈ میں “ترین سکالرشپ” کا اعلان کرتے ہوئے ان کو انتہائی خوشی محسوس ہو رہی ہے

https://twitter.com/aliktareen/status/1651213760886104070?t=v9g1cpZ-uT9Jt6vnfCC-pg&s=19

تفصیلات کے مطابق “ترین سکالرشپ” میں صرف جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے بچے ہی اپلائی کر سکیں گے، علی ترین کی جانب سے جاری کیے گئے ایڈ کے مطابق پاکستان میں زیر تعلیم اور برطانیہ میں زیر تعلیم پاکستانی سٹوڈنٹس اس سکالرشپ کے لیے اپلائی کر سکیں گے تاہم سکالرشپ کے لیے ترجیع جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے طالبات کو دی جائے گی

او پی پی گریجویٹ سکالرشپ کے تحت کیلوگ کالج یونیورسٹی آف آکسفورڈ میں ملنے والی سکالرشپ کے تحت سٹوڈنٹس کی ٹیوشن فیس اور رہن سہن کے اخراجات برداشت کیے جائیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں