پی ایم ڈی سی کی تشکیل مکمل، خاتون ممبر سربراہ تعینات

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی تشکیل مکمل کر لی گئی ، وزیراعظم پاکستان نے اس کی منظوری دے دی

ترجمان وزارت صحت کے مطابق کونسل کے ممبران کو چار سال کیلئے منتخب کیا ہے، اس حوالے سے بلوچستان سے خاتون ڈاکٹر منتخب کی گئی ہیں، ڈاکٹر تہمینہ اسد کا تعلق بلوچستان کے پسماندہ علاقہ پشین سے تعلق ہے

ترجمان کے مطابق کونسل کے ممبران کی تقرری کا عمل میرٹ پر کیا گیا ہے، 70 سے زائد امیدوران نے انٹرویو میں حصہ لیا

ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ سرچ کمیٹی کے ہیڈ وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل ہیں

وفاقی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل سرچ کمیٹی کی تکمیل کے بعد میڈیکل ایجوکیشن کے شعبے میں بہتری آئے گی، میڈیکل ایجوکیشن سے منسلک تمام مسایل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جاے

انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے میں اصلاحات کا عمل تیزی سے جاری ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں