شہر اقتدار کے رہائشی علاقوں میں قائم نجی تعلیمی اداروں کی وجہ سے رہائشیوں کی شکایات پر وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) کی جانب سے تمام تعلیمی اداروں کو شہر سے باہر منتقل کرنے کی تجویز دے دی گئی
اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ وفاقی ترقیاتی ادارے کی جانب سے آئندہ اجلاس میں اس حوالے سے تجاویز کو زیر غور لایا جائے گا، شہری قوانین کے مطابق کسی بھی رہائشی علاقے میں کسی بھی تعلیمی ادارے کو کرائے پر بلڈنگ نہیں دی جاسکتی
سی ڈی اے کے مطابق ممکنہ طور پر گورنمنٹ سکولز کے لیے حکومتی سبسڈی کے تحت جگہ مختص کی جاسکتی ہے جبکہ نئی تجویز کے تحت عمل درآمد ہونے کی صورت میں نجی تعلیمی اداروں کو مارکیٹ ریٹ کے مطابق زمین خریدنی پڑ سکتی ہے
اس حوالے سے سی ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ رہائشی علاقوں کے اندر مخصوص ایریا بھی تعلیمی اداروں کے لیے مختص کیا جاسکتا ہے تاہم اس حوالے سے ختمی فیصلہ سی ڈی اے کے اجلاس میں کیا جائے گا