بیرون ملک زیر تعلیم میڈیکل سٹوڈنٹس کے مسائل اجاگر کرنے کے لیے عالمی تنظیم قائم

بیرون ملک زیر تعلیم پاکستانی میڈیکل سٹوڈنٹس کے بڑھتے مسائل کے پیش نظر جسٹس فار ایم جیز کی جانب سے پاکستان انٹرنیشنل میڈیکل اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن بنانے کا اعلان کر دیا گیا

ٹیم جسٹس فار فارن میڈیکل گریجویٹس کے بینر تلے اسٹوڈنٹس فیڈریشن کا آفیشل ونگ سنٹرل ایشیا چائنہ , ایران آذربائجان ،یوکرائن ، رشیا ، افغانستان اور اسکے اعلاوہ جہاں جہاں پاکستان کے میڈیکل طلباء زیر تعلیم ہیں انکی نمائندگی کرے گا جبکہ اس کا دائرہ کار ان تمام ممالک تک بھی بڑھایا جائے گا جہاں جہاں پاکستانی میڈیکل سٹوڈنٹس زیر تعلیم ہونگے

تنظیم کے ویژن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے جسٹس فار ایف ایم جیز کے سربراہ ڈاکٹر ذیشان نور ملک کا کہنا ہے کہ ایسوسی ایشن میں تمام ان طلباء کو لیڈر شپ کا موقع دیا جائے گا جو جسٹس فار فارن میڈیکل گریجویٹس کی آئیڈیالوجی کے ساتھ کھڑے ہیں اور ٹیم جسٹس فار فارن میڈیکل گریجویٹس کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمند ہیں اور انشاللہ آنیوانے چند دنوں میں مکمل پلان شئیر کیا جائے گا

ان کے مطابق تمام امیدواروں کو مرکزی تنظیم کا حصہ بننے کا مکمل موقع دیا فراہم کیا جائے گا جس کے لیے ٹیم جسٹس فار فارن میڈیکل گریجویٹس ایگزیکٹو کونسل انٹرویوز کا انعقاد کرے گی جس کے بعد ٹیم کا اعلان کیا جائے گا اس سے ٹیم جسٹس فار فارن میڈیکل گریجویٹس جو پچھلے سات سال سے ایشو حل کروانے کیلئے کوشاں ہے اس کا حصہ بننے کا تمام نئے اسٹوڈنٹس لیڈر شپ کو موقع ملے گا اور اس سے انشاللہ طلباء کے مسائل کو حل کرنے کروانے میں کافی کامیابی ملے گی ٹیم جسٹس فار فارن میڈیکل گریجویٹس پاکستان میں فارن میڈیکل گریجویٹس کے مسائل کو حل کرانے میں ہمیشہ اپنا قلیدئ کردار ادا کیا لیکن اس کے ساتھ مختلف ممالک میں جہان طلبا زیر تعلیم ایشو بڑھتے جا رہے ہیں جو کہ پچھلے چند عرصہ میں حل کرانے میں دشواری آ رہی تھی انشاللہ اب ٹیم جسٹس فار فارن میڈیکل گریجویٹس کی سربراہی میں ہر یونیورسٹی کی اپنی طلبا کونسل طلبا کے مسائل کو حل کرانے میں اپنا کردار ادا کرے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں