حافظ قرآن کو ایم بی بی ایس میں اضافی 20 نمبر دینے پر ازخود نوٹس کی سماعت کی گئی جس میں سپریم کورٹ نے حافظ قرآن کو اضافی نمبر دینے پر لیا گیا ازخود نوٹس نمٹا دیا۔اس موقع پر سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ ازخود نوٹس غیر مؤثر ہونے پر نمٹایا جاتا ہے جبکہ ازخود نوٹس اور اس کے دیگر اثرات پر تفصیلی فیصلہ جاری کیا جائے گا۔
پی ایم ڈی سی کے وکیل افنان کنڈی عدالت میں پیش ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اضافی 20 نمبر 2018 تک رولز کے تحت دیئے جاتے تھے جبکہ 2021 میں نئے رولز بنے اور اضافی نمبرز ختم ہو گئے.اس موقع پر پی ایم ڈی سی کے وکیل کا کہنا تھا کہ اضافی نمبرز کا معاملہ عملی طور پر ختم ہو چکا ہے۔