علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار 2023ء کے دوسرے مرحلے کے داخلوں میں دنیا بھر کے تمام ممالک میں رہائش پذیر پاکستانیوں اور انٹرنیشنل طلبہ کے لئے اڑھائی اور چار سالہ بی ایس پروگرامز، ایک سالہ پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگرامز،ڈیڑھ، اڑھائی اور چار سالہ بی ایڈ پروگرامز کے علاوہ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز(بی اے/بی کام)آفر کردئیے ہیں۔ ان پروگرامز میں اپلائی صرف اور صرف آن لائن موڈ کی تحت کیا جاسکتا ہے،فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 18۔اپریل مقرر کی گئی ہے۔دنیا بھر میں مقیم پاکستانی جہاں کہیں بھی ملازمت یا کاروبار کرتے ہیں وہ بغیر کہیں جائے اپنے گھر بیٹھے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے اپنی تعلیمی
استعداد میں آن لائن اضافہ کرسکتے ہیں۔
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی وطن عزیز کے واحد جامعہ ہے جو پوری دنیا میں مقیم پاکستانیوں سمیت انٹرنیشنل طلبہ کو تعلیم حاصل کرنے کے مواقع فراہم کررہی ہے۔ یونیورسٹی جدید ترین ٹیکنالوجی کے استعمال کو بروئے کار لاتے ہوئے سمسٹرخزاں سے انٹرنیشنل طلبہ کے لئے 40سے زیادہ تعلیمی پروگرام پیش کررہی ہے۔جبکہ گذشتہ سمسٹر میں 36 ممالک سے 460 سے زائد طلبہ داخل ہوچکے ہیں، اِن ممالک میں آسٹریلیا، روس، جنوبی کوریا، جاپان، چین، امریکہ، برطانیہ،آئرلینڈ، کینیڈا، فرانس، سپین، سویڈن،یونان،بیلجیم،ایسٹونیا، جرمنی،ہنگری،اٹلی،ناروے،پرتگال،ترکیہ،تائیوان،بوسٹوانا،جنوبی افریقہ،ایران، بحرین،سعودی عرب،ابوظہبی،شارجہ،قطر،عراق،کردستان، اردن،عمان اور کویت شامل ہیں۔وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے آئندہ پانچ سالوں میں انٹرنیشنل طلبہ کی تعداد کا ہدف 10ہزار مقرر کیا ہے۔
یونیورسٹی انٹرنیشنل طلبہ کے لئے تعلیمی پروگرامز آن لائن مینجمنٹ سسٹم کے تحت پیش کر رہی ہے۔داخلے سے لیکر امتحانات تک تمام تعلیمی سرگرمیاں آن لائن ہوں گی۔آن لائن امتحانات کی مانیٹرنگ کے لئے ایم ایس ٹیمز یا اتھارٹی کی جانب سے منظور شدہ مانیٹرنگ ایپلی کیشن استعمال کی جاتی ہے،امتحانات کے دوران طلبہ کو کیمرہ کے سامنے بیٹھنا ہوتا ہے جس میں طلبہ کا چہرہ، ہاتھ اور پیپر امتحانی عملہ کو نظر آنا چاہئیے۔
بیرون ملک مقیم پاکستانی اور انٹرنیشنل طلبہ داخلہ فارم اور پراسپیکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pk سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں، مزید تفصیلا ت کے لئے انٹر نیشنل کولیبر یشن اینڈ ایکسچینج آفس سے ای میل overseas@aiou.edu.pk یا فون نمبرز 92519250175 +یا 92519572495 پر رابطہ کیا جاسکتا ہیں۔