بیرون ملک زیر تعلیم پاکستانی میڈیکل سٹوڈنٹس کی تنظیم جسٹس فار فارن میڈیکل گریجویٹس کی جانب سے وفاقی وزیر صحت قادر پٹیل سے پی ایم اینڈ ڈی سی کی نئی کونسل کی جلد از جلد تشکیل کا مطالبہ کر دیا گیا
ترجمان جسٹس فار فارن میڈیکل گریجویٹس نے وفاقی وزیر صحت کے نام لکھے گئے خط میں ان کو فارن میڈیکل گریجویٹس کے مسائل کے حوالے سے بھئ آگاہ کیا جبکہ ایم بی بی ایس میں داخلہ لینے کے خواہشمند ایم ڈی کیٹ سٹوڈنٹس کے مسائل کو بھی اجاگر کیا گیا
سربراہ جسٹس فار فارن میڈیکل گریجویٹس ڈاکٹر ذیشان نور ملک کا کہنا ہے کہ نئی کونسل کی تشکیل میں تاخیر کی وجہ سے پی ایم اینڈ ڈی سی کے کئی معاملات تعطل کا شکار ہیں جس کی وجہ سے میڈیکل کمیونٹی کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ان کی جانب سے اس بات پر زور دیا گیا کہ نئی کونسل کی تشکیل اسی ہفتے ممکن بنائی جائے تاکہ ڈاکٹرز کے لائسنس، بیرون ملک میڈیکل کالجز کی فہرستوں, فارن ڈاکٹرز کیلئے لائسنسنگ امتحان این آر ای اور مائیگریشن کے خواہیش مند طلباء کیلئے این ایل ای اور ایم ڈی کیٹ کے سلیبس اور منعقد کروانے کے حوالے سے تاریخ کے حوالے سے تعطل کا شکار فیصلوں کی منظوری دی جاسکے