اسلام آباد کی قائداعظم یونیورسٹی میں بلوچ طلباء،ایمبولینس کے ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنانے والے پختون طالبعلموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، ایڈیشنل رجسٹرار کی جانب سے 60 نامزد اور دو سو نامعلوم طلباء کے خلاف مقدمہ درج کرایا گیا
مقدمے کے متن کے مطابق ستائیس فروری کو پختون طلباء کا میوزیکل پروگرام چل رہا تھا جنھیں سیکورٹی گارڈ نے آواز آہستہ کرنے کا کہا، پختون طلباء نے میوزک بند کیا اور باہر آکر بلوچ طلباء پر تشدد شروع کر دیا
مقدمے کے مطابق گیارہ سے زائد بلوچ طلباء زخمی ہوئے ایمبولینس کو بلایا گیا پختون طلباء نے ڈرائیور کو مارا اور گاڑی کو نقصان پہنچایا جبکہ بیس کے قریب طلباء گرلز ہاسٹل میں داخل ہوئے،طالبات کو ہراساں کیا
متن کے مطابق مشتعل طلباء نے یونیورسٹی کی بسوں کو بھی نقصان پہنچایا ہے
مقدمہ اقدام قتل،ہراساں کرنا،دھمکیاں دینا،توڑ پھوڑ سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے