پاکستان کی پہلی ہندو اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ثناء رام چند کون ہیں؟

ہندو کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی ثناء رام چند کو پاکستان کی پہلی خاتون ہندو اسسٹنٹ کمشنر تعینات کر دیا گیا

ثناء کی تعینات پنجاب کے شہر حسن ابدال میں بطور اے سی کی گئی ہے، 27 سالہ ثناء کا تعلق صوبہ سندھ کے ضلع شکار پور کے ساتھ ہے

ثناء کے والدین کا خواب تھا کہ وہ ڈاکٹر بنیں جس کو پورا کرنے کے لیے انہوں نے ایف ایس سی پری میڈیکل کے بعد شہید محترمہ بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی میں داخلہ لیا اور 2016 میں ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کی

ڈاکٹر ثناء کی جانب سے ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد اپنا خواب پورا کرنے کا سوچا گیا اور انہوں نے سی ایس ایس کی تیاری کا آغاز کر دیا جس میں وہ کامیاب ہوئیں اور ان کی سلیکشن پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسز میں کی گئی

ڈاکٹر ثناء کی جانب سے سال 2021 میں سی ایس ایس کا امتحان پاس کیا گیا جب صرف 2 فیصد امیدوار ہی امتحان میں کامیاب ہوسکے جبکہ ثناء سمیت ملک بھر سے صرف 79 خواتین ہی امتحان میں پاس ہوسکیں

اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ثناء کا کہنا ہے کہ سی ایس ایس امتحان میں کامیابی کے لیے انہوں نے دنیا کے ساتھ مکمل طور پر ناطہ توڑ دیا تھا ان کی جانب سے سوشل میڈیا پر موجود اپنے تمام اکاونٹس کو بھی ختم کر دیا گیا تھا تاکہ وہ مکمل دھیان اپنی تیاری کی جانب لگا سکیں

ڈاکٹر ثناء کی چار بہنیں ہیں اور وہ کہتی ہیں کہ ان کو کبھی نہیں محسوس ہوا کہ وہ کسی مرد سے کم ہیں اگر آپ محنت، دھیان اور دلجوئی کے ساتھ کسی بھی چیز کے لیے کوشش کرتے ہیں کامیابی آپ کے قدم چومتی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں