وزارت تعلیم کی جانب سے وفاقی یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز کے نام فائنل

وزارت تعلیم نے وفاقی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کے نام فائنل کر لیے جن میں شامل یونیورسٹیز علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، قائداعظم اور اسلامک انٹرنیشنل کے وائس چانسلر تعینات کیے جانے ہیں۔

حکام کی جانب سے صدر مملکت کو وائس چانسلرز کی تعیناتی کے حوالے سے لسٹ اور سمری پیر کے روز ارسال کی گئی۔ ارسال ہوئی سمری میں قائداعظم یونیورسٹی کے لیے پروفیسر ڈاکٹر نیاز، ڈاکٹر فضل خالق اور ڈاکٹر راحیل قمر کے نام شامل ہیں۔

علامہ اقبال یونیورسٹی کے لیے ڈاکٹر ضیا الدین، ڈاکٹر ناصر محمود اور ڈاکٹر مدثر کے نام فائنل کیے گئے جبکہ اسلامک یونیورسٹی کے ریکٹر کی تعیناتی کے لیے ڈاکٹر طاہر خلیل ڈاکٹر آمنہ معظم اور ڈاکٹر خلیل کے ناموں کی سمری ارسال کر دی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں