پنجاب میں ٹیچرز کی ترقی اور پوسٹنگ پر پابندی ختم

الیکشن کمیشن نے پنجاب میں اساتذہ کی ترقی اور پوسٹنگ ٹرانسفر کی اجازات دے دی. الیکشن کمیشن کی جانب سے محکمہ تعلیم پنجاب کو مراسلہ بھی ارسال کر دیا گیا جس کے مطابق الیکشن کمیشن نے پنجاب میں 3599اساتذہ کی ترقی اور 2393 پوسٹنگ کی اجازات دے دی۔

الیکشن کمیشن کا جاری کردہ مراسلہ کے مطابق اساتذہ کی پوسٹنگ میں ہارڈ شپ پالیسی اور میرٹ کو مدنظر رکھا جائے، جبکہ نگران حکومت پنجاب نے اساتذہ کی ترقی اور پوسٹنگ سے متعلق اجازات طلب کی تھی۔

دوسری جانب الیکشن ایکٹ کے مطابق نگراں حکومت کو ترقی اور پوسٹنگ ٹرانسفر سے متعلق الیکشن کمیشن کو آگاہ کرنا ضروری اقدام ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں