نگران وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے صوبے بھر میں انتظامی عہدوں سمیت پولیس کے ضلعی سربراہان کی تقریروں اور تبادلوں کا سلسلہ جاری، نئے احکامات کے تحت گریڈ 18 کی رافعہ حیدر نے ڈی سی لاہور کا چارج سنبھال لیا جبکہ سابق ڈی سی لاہور محمد علی نے اپنے عہدہ کا چارج چھوڑ دیا.
نئی تعینات ہونے والی ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کا تعلق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسز سے ہے، پی اے ایس کے چالیسواں کامن سے آنے والی ڈی سی لاہور سے قبل سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی لاہور تعینات رہیں جبکہ وہ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی تعینات رہیں ہیں
اس سے قبل وہ ڈپٹی سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری میں تعینات رہیں جبکہ سی ڈی اے اسلام آباد میں ڈی جی سوک بھی تعینات رہیں ہیں
سابق ڈی سی لاہور محمد علی کی جانب سے ان کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی، ڈی سی لاہور رافعہ حیدر لاہور شہر کے مختلف عہدوں پر تعینات رہیں ہیں.
ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ
ترجیحی بنیادوں پر مہنگائی کو کنٹرول کریں گے، پولیو اور ڈینگی مہم میں ٹیموں کو متحرک کیا جائے گا
ڈی سی لاہور کے مطابق پرائس کنٹرول پر سخت ایکشن لیا جائے گا جس کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ ملکر کام کریں گے جبکہ کھلی کچہری میں شہریوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا