قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی نسیم شاہ کو بلوچستان پولیس نے اعزازی ڈی ایس پی تعینات کردیا، :تقریب سے آئی جی بلوچستان پولیس عبدالخالق شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہ کہ تقریب کا مقصد قومی ہیرو کی خدمات کو سرانا ہے، مہذب قومیں اپنے ہیروز کو ہمیشہ یاد رکھتے ہیں، پولیس کا اصل کام لوگوں کی زندگیوں کو بہتر کرنا ہے
انہوں نے کہا کہ پولیس نے منشیات فروشوں اور اسلحہ کی نمائش کیخلاف کریک ڈاون کیا، ٹریفک کی روانی اور تجاوزات کیخلاف بھی کارروائی کررہے ہیں
عبدالخالق شیخ نے کہا کہ پولیس کا امیج بہت اہم ہوتا ہے، بلوچستان کی پولیس عام نہیں، بلوچستان کی پولیس مشکل حالات اور کم وسائل میں رہتے ہوئے کام کررہی ہے
عبدالخالق شیخ نے کہا کہ بلوچستان پولیس کے مالی وسائل بہت کم ہے، بلوچستان پولیس کی کارکردگی کو مزید بہتر کررہے ہیں