ایل ایل بی کیس میں سپریم کورٹ نے وی سی اور رجسٹرار معطل کر دئیے

ملتان: زکریا یونیورسٹی ایل ایل بی کیس؛ سپریم کورٹ نے وائس چانسلر اور رجسٹرار کو معطل کر دیا

سپریم کورٹ آف پاکستان میں جاری ایل ایل بی کیس کی سماعت کے دوران زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی کو غفلت برتنے پر معطل کیا گیا ہے۔

یونیورسٹی کے سینئر موسٹ ٹیچر کو وائس چانسلر کا چارچ لینے کا حکم، جس کے بعد پروفیسر ڈاکٹر محمد علی شاہ قائم مقام وائس چانسلر ہوں گے۔

سپریم کورٹ کی جانب سے ایف آئی اے حکام کو ایک ماہ میں انکوائری مکمل کرکے تمام ذمے داروں کے نام سامنے لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں