شہر اقتدار میں ٹریفک قوانین سے آگاہی کے لیے سی ٹی او ڈاکٹر مصطفی تنویر کیا مختلف کر رہے ہیں؟

گزشتہ سال ماہ مئی میں اسلام آباد پولیس قیادت کی جانب سے اس وقت کے ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر مصطفی تنویر کو یہ سوچ کر ایس ایس پی ٹریفک اسلام آباد تعینات کیا گیا کہ وہ اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور نڈر انداز بیان سے شہر اقتدار کی ٹریفک میں بہتری لانے کے لیے کارگر ثابت ہونگے

ڈاکٹر مصطفی تنویر نے زیر ٹالرینس کی پالیسی اپناتے ہوئے شہر بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف نہ صرف کاروائی کا بیڑہ اٹھایا بلکہ ان کی جانب سے ٹریفک کے حوالے سے خصوصی آگاہی مہم کا بھی آغاز کیا گیا تاکہ شہروں کو ٹریفک قوانین کے احترام کے حوالے سے اعتماد میں لیتے ہوئے قانون کی پاسداری یقینی بنائی جاسکے

ان کی جانب سے 20 ہزار کے قریب ای چالان موٹر سائیکل سواروں کو جاری کیے جبکہ بغیر کسی امتیاز کے شہر بھر میں سناٹے مارتی گاڑیوں کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لائی گئی

ڈاکٹر مصطفی تنویر کی جانب سے سزا کی بجائے زیادہ توجہ آگاہی پر دی جا رہی ہے تاکہ شہروں کو ٹریفک قوانین کے احترام کے حوالے سے آگاہ کیا جاسکے جبکہ خلاف ورزی کی صورت میں ان کے اپنے جانی نقصان کے حوالے سے بھی تعلیم دی جاسکے

شہر میں ای چالان سسٹم متعارف ہونے کے بعد حادثات اور بے ہنگم ٹریفک کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگنے میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی

اس حوالے سے مختلف تعلیمی اداروں اور این جی اوز کے ساتھ مل کر مختلف مہمات کا آغاز کیا گیا ہے تاکہ ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے شہروں کو ٹریفک پولیس کا پیغام پہنچایا جاسکے

اس حوالے سے اسلام آباد کیپیٹل پولیس اور پاکستان نیوی کے زیر اہتمام روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین سے آگاہی کے متعلق سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر سید مصطفی تنویرکی خصوصی شرکت کی گئی جبکہ سیمینار میں پاکستان نیوی اور اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے افسران و جوانوں نے بھی شرکت کی

سیمینار کا مقصد فورسز کے ڈرائیورز اور شہریوں میں روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کرنا تھا

اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر سید مصطفی تنویر کی جانب سے افسران و جوانوں کو اسلام آباد ٹریفک پولیس کے محفوظ سفر اور شہروں کی آسانی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا جبکہ انہوں نے ٹریفک قوانین آگاہی کے حوالے سے بھی سیر حاصل گفتگو کی

اپنا تبصرہ بھیجیں