لاہور بورڈ اساتذہ کے میٹرک انٹر پریکٹیکلز کا معاوضہ ہڑپ کر گیا؟

لاہور بورڈ انتظامیہ کی نااہلی، اساتذہ کو میٹرک اور انٹر امتحانات کے پریکٹیکل کا معاوضہ نہ مل سکا۔ سینکڑوں اساتذہ معاوضوں کے حصول کیلئے خوار ہونے پر مجبور ہوگئے۔سات ماہ گزرنے کے باوجود میٹرک اور انٹر امتحان کے پریکٹیکل کا معاوضہ تاحال جاری نہیں کیاجاسکا ہے۔ سینکڑوں اساتذہ معاوضوں کے حصول کیلئے خوار ہونے پر مجبور ہیں۔

ذرائع کےمطابق بورڈ انتظامیہ نے معاوضوں کی ادائیگی کیلئےبلز فنانس ڈیپارٹمنٹ کو نہیں بھجوائے۔اساتذہ کا کہنا ہےبورڈ کے انٹرنل الیکشن کا خمیازہ اساتذہ کو بھگتنا پڑ رہا ہے ، انتظامیہ کی سستی کے باعث معاوضہ جاری کرنے کا عمل شروع ہی نہیں کیا جا سکا۔دو ماہ بعد دوبارہ سالانہ امتحان شروع ہو رہے ہیں۔ابھی تک پچھلے گزرے ہوئے امتحان کا معاوضہ نہ ملناناانصافی ہے،لاہور بورڈ فوری طور پر اساتذہ کے پریکٹیکل کا معاوضہ جاری کرے۔

بورڈ حکام کا کہنا ہےمعاوضوں کی ادائیگی کی جارہی ہے،ایک سے دو روز میں تمام اساتذہ کو معاوضوں کی ادائیگی کردی جائی گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں