علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے انٹرنیشنل سٹوڈنٹس کے لیے 30 سے زائد کورسز آفر کر دئیے

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار 2023ء کے پہلے مرحلے کے داخلوں میں انٹرنیشنل طلبہ کے لئے میٹرک، ایف اے اور آئی کام کے علاوہ میٹرک اوپن کورسز(دورانیہ چھ ماہ)اور انٹرمیڈیٹ اوپن کورسز(دورانیہ چھ ماہ)کے پروگرامز آفر کردئیے گئے۔

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی وطن عزیز کے واحد جامعہ ہے جو پوری دنیا میں مقیم پاکستانیوں کو تعلیم حاصل کرنے کے مواقع فراہم کررہی ہے، یونیورسٹی جدید ترین ٹیکنالوجی کے استعمال کو بروئے کار لاتے ہوئے سمسٹر خزاں 2021ء سے انٹرنیشنل طلبہ کے لئے 30سے زیادہ تعلیمی پروگرام پیش کررہی ہے۔

دنیا بھر میں مقیم پاکستانی جہاں کہیں بھی ملازمت یا کاروبار کرتے ہیں وہ بغیر کہیں جائے اپنے گھر بیٹھے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے آن لائن اپنی تعلیمی استعداد میں اضافہ کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ یونیورسٹی انٹرنیشنل طلبہ کے لئے تعلیمی پروگرامز آن لائن مینجمنٹ سسٹم کے تحت پیش کر رہی ہے۔داخلے سے لیکر امتحانات تک تمام تعلیمی سرگرمیاں آن لائن ہوں گی۔آن لائن امتحانات کی مانیٹرنگ کے لئے ایم ایس ٹیمز یا اتھارٹی کی جانب سے منظور شدہ مانیٹرنگ ایپلی کیشن استعمال کی جاتی ہے،امتحانات کے دوران طلبہ کو کیمرہ کے سامنے بیٹھنا ہوتا ہے جس میں طلبہ کا چہرہ، ہاتھ اور پیپر امتحانی عملہ کو نظر آنا چاہئیے۔

بیرون ملک مقیم پاکستانی اور انٹرنیشنل طلبہ داخلہ فارم اور پراسپیکٹس (http://aiou.edu.pk/overseasdel.asp) لنک سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ جبکہ مزید تفصیلا ت کے لئے انٹر نیشنل کولیبر یشن اینڈ ایکسچینج آفس سے ای میل overseas@aiou.edu.pk یا فون نمبرز پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں