پنجاب میں سردی کی شدت میں کمی نہ آنے کی وجہ سے نہ صرف سٹوڈنٹس بلکہ والدین بھی یہ مطالبہ کرتے نظر آتے ہیں کہ تعلیمی اداروں کو کل کھولنے کی بجائے مزید چند ایام کی توسیع کی جائے تاکہ بچوں کو موسمی بیماریوں سے محفوظ رکھا جاسکے
اس حوالے سے زرائع کے مطابق پنجاب کے وزیر تعلیم برائے سکول ایجوکیشن مراد راس کی سر براہی میں تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں توسیع کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے اجلاس شروع ہوگیا ہے جس کے بعد وزیر تعلیم بذریعہ پریس کانفرنس فیصلے کے حوالے سے آگاہ کریں گے
اجلاس میں وزیر تعلیم مراد راس کی سربراہی میں شرکاء کی جانب سے مختلف تجاویز دی جائیں گی جس کے تحت تمام تعلیمی ادارے 15 جنوری تک بند کرنے کے حوالے سے تجویز زیر غور ہوگی جبکہ دوسری سامنے آنے والی ممکنہ تجویز کے مطابق پرائمری سکول 15 جنوری تک بند رہیں گے ، باقی سکول کھول دیئے جائیں گے
اسی طرح تیسری ممکنہ تجویز کے مطابق کلاسز کا دورانیہ کم کر دیا جائے گا ، یعنی سکول 8:30 کی بجائے 9:30 بجے شروع ہوگا تاہم اس حوالے سے حتمی و واضع صورتحال مراس راس کی جانب سے اعلان کے بعد ہی واضع ہوسکے گی