افغانستان میں زیر تعلیم پاکستانی میڈیکل طالبات کا پاکستان میں احتجاج

افغانستان میں میڈیکل کالجز میں زیر تعلیم پاکستانی طالبات اپنے حق کے لئے سراپا احتجاج نظر آئے۔ بڑی تعداد میں طالبات اسلام آباد پریس کلب کے باہر احتجاج کے لیے پہنچ گئیں۔

افغانستان میں لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی کے بعد وہاں زیر تعلیم میڈیکل طلبا تعیلم سے محروم ہونے لگے اسی لیے طالبات پاکستان کے میڈیکل کالجز میں مائیرگیشن کی خواہش لیے پریس کلب کے باہر پہنچ گئیں۔

طالبات کا کہنا تھا کہ افغان گورنمنٹ نے خواتین کی اعلی تعلیم پر پابندی عائد کر دی ہے جبکہ افغان طالبات کی آرمی چیف، وزیراعظم سے پاکستان میں مائیگریشن کی بھی اپیل کی اور پاکستان کے میڈیکل کالج میں داخلہ کے چیف جسٹس سے سو موٹو ایکشن لینے کا مطالبہ بھی کر دیا۔

طالبات کا مطالبہ ہے کہ کستان کے سرکاری میڈیکل کالج میں داخلہ دے کر ہمارا مستقبل بچایا جائے تاکہ ان کی زندگی بھر کی محنت رائیگاں نہ جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں