پاکستان میں HIV, ملیریا اور ٹی بی کے خاتمے کے لیے 28 کروڑ ڈالر مختص

گلوبل فنڈ نے پاکستان میں ایچ آئی وی، ٹی بی اور ملیریا کے لیے 28 کروڑ ڈالر سے زائد رقم مختص کر دی۔ گلوبل فرنٹ کی جانب سے وفاقی وزارت صحت کو خط لکھ کر اس بارے میں مطلع کر دیا گیا۔

ماہرین کے مطابق تقریباً ۲۰ سالوں سے گلوبل فنڈ پارٹنرشپ نے پچاس میلین سے زائد ایچ آئی وی ، ایڈز ، ملیریا ، اور ٹی بی کا امراض کے لئے مدد دی، تاہم ابھی تک اس پر قابو نہیں پایا جا سکا۔ جبکہ۲۰۳۰ تک اس مرض پر قابو پانے کے لیے اور ایک قابل توانائی زندگی گزارنے کے لیے گلوبل فنڈز کا امداد دینے کا بھی اعلان کر دیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ گلوبل فنڈ ایچ آئی وی کی روک تھام اور علاج کے لیے لیے پاکستان کو ساڑھے 6 کروڑ ڈالر دے گا، ٹی بی کی روک تھام اور علاج کے لیے پاکستان کو اٹھارہ کروڑ ڈالر دیے جائینگے۔

مزید اس پر حکام کا کہنا تھا کہ لیریا کی روک تھام اور علاج کے لیے پاکستان کو کو تقریباً ساڑھے تین کروڑ ڈالر کی رقم دی جائے گی۔ جبکہ گلوبل فنڈ کی جانب سے شائع کردہ رپورٹ میں کہا گیا کہ ٹی بی، ملیریا اور ایچ آئی وی کے لیے مختص رقم سن 2024 سے 2026 کے درمیان استعمال ہوگی۔
،
ماہرین کے مطابق گلوبل فنڈ کی جانب سے سے کروڑ ڈالر دیے جانے کے باوجود پاکستان میں تینوں بیماریاں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان ٹی بی کے مریضوں کے لحاظ سے چوتھے نمبر پر آ چکا ہے۔ پاکستان میں اس سال 2021 کے مقابلے میں دگنے ملیریا کے کیسز سامنے آ چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں