پاکستان میں پہلی بار پولیس کی جانب سے سپیشل پرسنز کے لیے سائن لینگویج متعارف

راولپنڈی پولیس کی جانب سے پاکستان بھرمیں پہلی مرتبہ سپیشل پرسنز کے لئے اپنی نوعیت کا اہم ترین اقدام کیا گیا۔سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری کی ہدایت پر پولیسنگ میں گونگے، بہرے، نابینا افراد سمیت سپیشل افراد کے لئے سائن لینگویج متعارف کروائی گئی۔

سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری کے ویژن کی بدولت نجی تنظیم تھانے آنے والے گونگے، بہرے، نابینا افراد سمیت سپیشل افراد کو معاونت فراہم کی جائے گی۔ اور اس پر نجی تنظیم ”سپرنگ” کے نام سے سپیشل افراد کے لئے کام کر رہی ہے۔

”سائن لینگویج” کے ماہرین سپیشل افراد کا مسئلہ سمجھ کر پولیس کو کمپلینٹ اور شہادت وغیرہ ریکارڈ کرنے میں معاونت فراہم کی جائے گی۔ سائن لینگویج کے ذریعے گونگے، بہرے، نابینا اور دیگر سپیشل افراد اپنا مسئلہ یا بیان بہتر انداز میں ریکارڈ کروا سکیں گے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کسی کیس میں مدد کے لیے ویڈیو کال کے ذریعے سپیشل فرد کی بات سمجھ کر پولیس کو بیان کرنے کے لئے 24/7 سروسز فراہم کی جائیں گی۔ مزید پولیس افسران کو بھی سائن لینگویج کی تربیت دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں