پنجاب یونیورسٹی نے طلباء تنظیموں کے آئے روز جھگڑوں کو کم کرنے کا حل نکال لیا، وائس چانسلر اصغر زیدی نے جی سی یو کی طرز پر پنجاب یونیورسٹی میں سٹوڈنٹس سوسائٹیز کو فعال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
قائم مقام وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے پنجاب یونیورسٹی میں سٹوڈنٹس سوسائٹیز کو فعال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے وائس چانسلر نے تمام شعبہ جات میں سٹوڈنٹ سوسائٹیز فعال کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر اصغر زیدی کا کہنا تھا کہ سٹوڈنٹس سوسائٹیز طلباء کو ہم نصابی سرگرمیاں فراہم کریں گی اور ان سٹوڈنٹ سوسائٹیز فعال نہ ہونے سے طلباء منفی پلیٹ فارمز کا حصہ بن جاتے ہیں، سٹوڈنٹس سوسائٹیز کے ذریعے طلباء معاشرے میں موجود برائیوں اور مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے۔