سی ایس ایس 2022 کے تحریری امتحان کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا,فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے نتائج جاری کر دیئے
فیڈرل سروس کمیشن کے مطابق تحریری امتحان کیلئے 32 ہزار 59 امیدواروں نے اپلائی کیا 20 ہزار 262 امیدواروں نے تحریری امتحان میں حصہ لیا، 393 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب قرار پائے جبکہ کامیاب امیدواروں کی کامیابی کا تناسب 1.94 ہے
کامیباب ہونے والے امیدواروں میں عامر سہیل برکی، اقصیٰ رؤف، عائشہ گلزار، دانیال خان، ملک حمزہ محمود، ماریہ حمید، محمد عبداللہ بیگ، اسفند یار، عثمان علی کے نام شامل ہیں
آمنہ خان، انیقہ لیاقت، فیضان حمید، شاہ فیصل، کنول شاہین، نعمان اعجاز، یاسر بلال عبداللہ خالد، انس طارق، انعم اسحاق عائشہ ریاض، حفظہ، انضمام علی کامیاب قرار پانے والے امیدواروں میں شامل ہیں
اسی طرح میاں سعود بن منان، اسد طیب، فراز انور، ہشام سلطان، اشتیاق الحسن، منیب اقبال، نورالہدیٰ، سمیع الرحمان طاہر، شائستہ آرزو، یمنٰی رحمان، زینب نثار، عرفان مشتاق، احمد حسن، عائشہ ناصر، فائق احمد، حبیبہ مجید، اقرا لال دین، جویریہ بانو ، محمد عظیم طارق، نمرا حمید، روبی نواز ، سعدیہ ملک، سعود افضل، اشفاق احمد، اویس رضا بروہی، بختاور یوسفانی بھی کامیاب قرار دئیے گئے
بسمہ نور، دروشم شیخ، حمداللہ، کامیاب امیدواروں کا طبی معائنہ، نفسیاتی جائزہ، وائیوا شیڈول جلد جاری ہوگا