آئی جی اسلام آباد کے مختلف یونیورسٹیز کے سربراہان کو اہم خطوط

وفاقی دارالحکومت کی یونیورسٹیز میں بڑھتے منشیات فروشی اور لڑائی جھگڑوں کے واقعات پر وفاقی پولیس کی جانب سے اہم حکمت بنا لی گئی جس کے تحت انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس ڈاکٹر اکبر ناصر خان کی جانب سے وفاقی دارالحکومت کی تمام یونیورسٹیوں کے سربراہان کو خطوط لکھ دئیے گئے

آئی جی اسلام آباد کی جانب سے لکھے گئے خطوط کے مطابق کسی یونیورسٹی کی حدود میں کسی قسم کی غیر قانونی کارروائی ہو رہی ہے تو فی الفور اسلام آباد پولیس کو آگاہ کیا جائے تاکہ منشیات سمیت و دیگر جرائم کے خلاف کارروائی میں پولیس اور یونیورسٹی انتظامیہ ملکر کام کر سکیں

اسلام آباد پولیس ترجمان کے مطابق پہلے بھی دو دفعہ خطوط لکھے جا چکے ہیں، اب تیسری باریاد دہانی کرائی گئی ہے اس حوالے سے 6 تھانہ جات کے ایس ایچ اوز کو اپنے اپنے علاقوں میں منشیات کے خاتمہ کیلئے حتمی کارروائیاں کرنے کی سخت تنبیہہ بھی جاری کی گئی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں