اسلام آباد میں ینگ ماسٹر مائنڈز مقابلوں کے لیے رجسٹریشن کا آغاز

چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کی جانب سے شہر اقتدار میں نوجوانوں کے لیے ایک اور رنگا رنگ ایونٹ کے انعقاد کا اعلان جس میں مختلف کیٹیگریز سے تعلق رکھنے والے سٹوڈنٹس کو اپنی کریٹیویٹی کو چیلنج کرنے کا موقع میسر آئے گا

تفصیلات کے مطابق چیف کمشنر اسلام آباد سکریبل چیمپیئن شپ ینگ ماسٹر مائنڈز کے نام سے 3 دسمبر کو ایف نائن پارک میں مقابلوں کا انعقاد ہوگا جس میں چار مختلف کیٹیگریز میں 10 سال سے 20 سال اور زائد عمر رکھنے والے نوجوان لڑکے لڑکیاں اپنی مہارت، ذہانت، تکنیکی ہنر، الفاظ کے مجموعے اور سیکھنے کی صلاحیت سمیت دیگر مقابلوں میں حصہ لے سکیں گے

اس حوالے سے کمشنر اسلام آباد کی جانب سے رجسٹریشن کو مفت رکھا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوانوں مقابلوں میں حصہ لے سکیں

اپنا تبصرہ بھیجیں