سٹوڈنٹس کو 20 ہزار ماہوار پر انٹرنشپس اور 5 ہزار سکالرشپس ملیں گے، وفاقی وزیر احسن اقبال

وفاقی وزیر احسن اقبال کا ہائیر ایجوکیشن سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہماری یوتھ پاکستان میں اچھی ذندگی اور نوکری کے لئے پریشان ہے۔ ایچ ای سی کی آسان ایکسس ہماری اولین ترجیح ہے۔

یوتھ ڈویلپمینٹ پروجیکٹ ہماری حکومت کا بڑا اقدام ہے۔ اس پروگرام کے تحت طلباء کو paid انٹرنشپ ملے گی۔ جس میں 20 ہزار روپے ماہانہ دئے جائیں گے۔ اسی اسکیم کے تحت 5000 طلباء کو اسکالشپس بھی ملیں گی۔

مزید ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں پاکستانی جامعات کا بھی دنیا میں نام ہو۔ جب بھی بہترین جامعات کا نام لیا جائے پہلے دوسرے نمبر پر ہماری ہی جامعات ہوں۔ ہارورڈ ،آکسفورڈ یونیورسٹیز کا نام ہر جگہ لیا جاتا ہے۔ پوری دنیا انکو جانتی ہیں وژن کا حصہ ہے ایسے ہی پاکستانی جامعات کی پہچان بنے۔

ایچ ای سی کو اس میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ امریکہ کے ساتھ پاکستانی طلباء کو اسکالرشپس دے رے رہا ہے۔ پاکستان کے ایک ہزار طلباء امریکہ میں پی ایچ ڈی کر چکے ہیں۔ چاہتے ہیں دیگر ممالک بھی پاکستانی طلباء کو اوپرچونیٹی دیں۔

سمٹ سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ یہ سمٹ بہت اہم ہے کیونکہ اس میں ہائیر ایجوکیشن کے سیکٹر پر بات ہوگی۔ ہائیر ایجوکیشن میں جامعات آتی ہیں جو نوجوانوں کا مستقبل بناتی ہیں۔ جامعات نوجوانوں کو کیا پڑھا رہے ہیں۔ کیا یونیورسٹیز طلباء کو مثبت شہری بنا رہی ہیں؟ ریموٹ اور less privilege علاقوں میں جامعات بنانا آسان نہیں۔ ہم صرف جامعات نہیں بنانا چاہتے مگر معیاری تعلیم چاہتے ہیں۔ یہ ہمارا وژن ہے کہ پاکستان لے نوجوانوں کو بہترین زندگی ملے

اپنا تبصرہ بھیجیں