علامہ اقبال یونیورسٹی نے اسائنمنٹس جمع کروانے کا شیڈول جاری کر دیا

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹرخزاں 2022ء میں پیش کئے گئے میٹرک اور ایف اے پروگراموں کے اسائنمنٹس جمع کرانے کا شیڈول جاری کرکے تفصیلات ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردی گئی ہیں۔شیڈول کے مطابق میٹرک اور ایف اے پروگراموں کے مکمل کورس کی پہلی اسائنمنٹ جمع کرانے کی آخری تاریخ 5دسمبر ہے، دوسری مشق کی31دسمبر، تیسری مشق کی 25جنوری، 2023 جبکہ چوتھی مشق جمع کرانے کی آخری تاریخ 25فروری مقرر کی گئی ہے۔میٹرک اور ایف اے پروگراموں کے نصف کورس کی پہلی مشق جمع کرانے کی آخری تاریخ 31دسمبر جبکہ دوسری مشق جمع کرانے کی آخری تاریخ 25فروری مقرر کی گئی ہے۔

طلبہ اپنے کورسز کے ٹیوٹرز کے نام پتہ و دیگر معلوماتenrollment.aiou.edu.pkکے تحت سی ایم ایس پر اپنے پورٹل یا یونیورسٹی کے قریب ترین علاقائی دفتر سے حاصل کرسکتے ہیں۔یونیورسٹی نے نظام الاوقات برائے مطالعاتی اجتماعات کا شیڈول بھی ویب سائٹ پر جاری کردیا ہے۔واضح رہے کہ مطالعاتی اجتماعات میں طلبہ کو رہنمائی ملتی ہے، ٹیوٹرز سے تبادلہ خیال،دیگر ساتھیوں سے سیکھنے اور گروہی مطالعہ کا موقع ملتا ہے۔مقررہ تاریخوں کے بعد موصول ہونے والی مشق/مشقیں تاخیر شدہ تصور کی جائیں گی اور قابل قبول نہ ہونگی، جس کے ذمہ دار متعلقہ طلبہ ہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں