پاکستان میڈیکل کمیشن کی جانب سے سٹوڈنٹس کے لیے تین اہم احکامات جاری کر دئیے گئے
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سٹوڈنٹس کو دو سال تک ایم ڈی کیٹ قابل قبول ہونے نوید سنائی گئی ہے، مزید معلومات کے مطابق اگر کسی سٹوڈنٹ نے گزشتہ سال ایم ڈی کیٹ کا امتحان پاس کیا اور اس سال بھی ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ دیا تو وہ زائد نمبرز والے نتیجے کی بنیاد پر میڈیکل کالجز میں داخلوں کے لیے اپلائی کر سکے گا
پی ایم سی کی جانب سے جاری کردہ دوسرے نوٹیفکیشن کے مطابق سال 2021 میں ایف ایس سی پری میڈیکل کرنے والے سٹوڈنٹس کو اطلاع دی گئی ہے کہ چونکہ ان کے گزشتہ سال صرف سائنس سبجیکٹس کے ہی امتحانات لیے گئے تھے اس لیے میڈیکل کالجز میں داخلے کے وقت میرٹ میں ان کے صرف الیکٹو سبجیکٹس کے مارکس یا پرسینٹیج کو ہی شامل کیا جائے گا
پاکستان میڈیکل کمیشن کی جانب سے جاری کردہ تیسرے نوٹیفکیشن میں تمام سرکاری و نجی میڈیکل کالجز کو داخلے کے شیڈول کے حوالے سے یاددہانی کروائی گئی ہے کہ تمام کالجز 27 ستمبر کو ہونے والی پی ایم سی کونسل کی دوسری میٹنگ میں ہوئے فیصلوں کے تحت ہی کالجز میں داخلوں کا شیڈول جاری کریں
پی ایم سی کے مطابق سرکاری میڈیکل کالجز میں 21 دسمبر 2022 تک داخلوں کا عمل مکمل ہوگا جبکہ نجی کالجز میں 31 جنوری 2023 کو داخلوں کی آخری تاریخ ہوگی
اسی طرح سرکاری ڈینٹل کالجز میں داخلوں کی آخری تاریخ 15 جنوری 2023 ہوگی جبکہ نجی ڈینٹل کالجز میں داخلے 28 فروری 2023 تک جاری رہ سکیں گے
نوٹیفکیشن کے مطابق تمام کالجز کے لئے خالی رہ جانے والی سیٹوں کی تفصیلات 10 مارچ تک ویب سائیٹ پر جاری کرنا لازمی ہوگا جبکہ خالی سیٹوں کا 31 مارچ تک میرٹ کے مطابق فل کیا جائے گا۔
پاکستان میڈیکل کمیشن کی جانب سے واضع کیا گیا کہ خالی رہ جانے والی سیٹوں پر ویٹنگ لسٹ میں شامل سٹوڈنٹس کو ہی داخلے دئیے جائیں گے دوسرے کالجز سے ٹرانسفر کی اجازت نہ ہوگی