سی ایس ایس کا سپیشل امتحان، 32 سال والوں کے لیے بھی ایک اور چانس

وفاقی حکومت کی منظوری سے جاری کردہ SRO نمبر 1906 (1) 14 اکتوبر کو جاری کیا گیا تھا جس میں FPSC کے تحت CSS کا خصوصی مقابلہ جاتی امتحان منعقد کرنے کی تجویذ دی گئی تھی ، سی ایس ایس کے مسابقتی امتحان میں جو سیٹیں رہ گئی تھیں ان کا امتحان لینے کے لئے اسپیشل امتحان منعقد کرنے کی اجازت دی گئی تھی ۔

گزشتہ کئی برس سے رہ جانے والی سیٹوں پر سی ایس ایس کا خصوصی مسابقتی امتحان ایف پی ایس سی منعقد کرے گا ، جس کے ٹائم ٹیبل کا اعلان کیا گیا ہے ۔ جو امیدوار اس امتحان اہل ہیں ان کے لئے شرائط بھی جاری کی گئی ہیں ۔ MCQs پر مبنی ابتدائی ٹیسٹ (MPT) آن لائن 10 سے 26 دسمبر تک ہو سکتا ہے ۔ جس کے بعد 31 جنوری کو ایم پی ٹی کا انعقاد اور ویب پر جوابی کی پوسٹ کی جائے گی.

ایم پی ٹی کے نتائج کا اعلان 15 فروری کو کیا جائے گا ، اس کے بعد 19 فروری کو سی ایس ایس خصوصی مسابقتی امتحان کے تحریری ٹیسٹ کا پبلک نوٹس جاری کیا جائے گا ۔ اس کے بعد 19 فروری کو MPT کوالیفائرز سے آن لائن درخواستوں کی رسید لی جائے گی ۔ اس کے بعد 15 مارچ تک تحریری سی ایس ایس خصوصی امتحان کے لئے آن لائن درخواستیں وصول کی جائیں گی ۔اس کے بعد 4 مئی کو سی ایس ایس خصوصی کا امتحان لیا جائے گا ۔

خصوصی CSS مقابلہ جاتی امتحان کے لئے صوبائی ، ریجنل اور دیگر کل 7 کوٹہ کا ذکر کیا گیا ہے جس میں گلگت بلتستان کو شامل نہیں کیا گیا ۔ ان میں پنجاب سے صرف اقلیتی شریک ہونگے ، کے پی کے سے اقلیتی اور خواتین ، آزاد جموں و کشمیر سے اقلیتی ، سندھ شہری ، سندھ دیہی ، بلوچستان اور سابق فاٹا سے تمام لوگ شریک ہو سکیں گے ۔

اس امتحان میں شرکت کے لئے عمر کی بالائی حد 32 سال ہو گی ، (قواعد کے مطابق اس میں دو سال کی رعایت دی جائے گی ، خصوصی سی ایس ایس امتحان کے لیے ایک اضافی یعنی چوتھا موقع قابل قبول ہو گا ۔عمر، اہلیت، ڈومیسائل وغیرہ کے لحاظ سے اہلیت کا تعین کرنے کی کٹ آف تاریخ 31 دسمبر 2022 کو ہو گی

اپنا تبصرہ بھیجیں