لائسنسنگ امتحان والے ڈاکٹرز اب کہاں جائیں؟؟؟

پی ایم سی اور پی ایم ڈی سی کی باہمی چپقلش میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والا طبقہ وہ میڈیکل گریجویٹس ہیں جن کا لائنسنس امتحان ہونا ہے

لوکل گریجویٹس ہوں یا فارن، دونوں کی اپنی مشکلات ہیں کہ کسی طریقے سے لائنسنس کے حوالے سے پی ایم سی کا واضع موقف آجائے تو کئی کئی سال سے بے روزگاری کی چکی میں پسنے والے ڈاکٹرز کو کہیں جاب مل سکے

اس حوالے سے لوکل گریجویٹس کی جانب سے گزشتہ روز ایک اہم ترین آن لائن سیشن کا اہتمام کیا گیا جس میں اراکین قومی اسمبلی، ایم این بی اردو اور ڈاکٹرز تنظیموں کے نمائندگان کی جانب سے شرکت کی گئی اور ڈاکٹرز کی جانب سے لائسنس کے بغیر پیش آنے والی مشکلات کے حوالے سے آگاہ کیا گیا

ڈاکٹرز کی مشکلات کو آج صبح ایم این بی اردو کی جانب سے صدر پی ایم سی ڈاکٹر نوشاد احمد شیخ کے علم میں لایا گیا جس پر ان کی جانب سے کہا گیا کہ جیسے ہی پی ایم ڈی سی بل منظور ہوگا تمام تر لوکل گریجویٹس کو لائنسنس جاری کر دیا جائے گا

انہوں نے کہا کہ وہ سٹوڈنٹس کے لیے آسانیاں پیدا کرنے میں یقین رکھتے ہیں معاملہ پارلیمنٹ سے نکل کر ایوان صدر جاچکا ہے صدر مملکت کی جانب سے دستخط کے بعد جیسے ہی پی ایم ڈی سی ترمیمی بل نافذ ہوگا نئے قانون کے تحت تمام لوکل گریجویٹس کے لیے این ایل ای کو ختم کر دیا جائے گا اور لائنسنس جاری کر دئیے جائیں گے

دوسری جانب ایوان صدر ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے آئندہ چند روز میں پی ایم ڈی سی ترمیمی بل پر دستخط کے امکانات موجود ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں