ایم ڈی کیٹ امتحان میں آنے والے غیر نصابی سوالات کے گریس نمبر تمام طلبا کو دینے کی ہدایت

صدر پی ایم سی ڈاکٹر نوشاد احمد شیخ نے ایم ڈی کیٹ امتحانی تجزیہ کے اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں ایم ڈی کیٹ امتحان کے کامیاب انعقاد پر پی ایم سی ملازمین کی کارکردگی کو سراہا گیا

اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ امتحان میں 8 فیصد طلبا غیر حاضر رہے جبکہ امتحان 55 مختلف امتحانی مراکز پر منعقد کیا گیا۔

ایم ڈی کیٹ کے حوالے سے سٹوڈنٹس کی جانب سے شکایات کے انبار پر صدر پی ایم سی کا تمام پبلک یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کو امتحانی پرچہ پر نظر ثانی کرنے کی ہدایت کر دی گئی

صدر پی ایم سی کا ایم ڈی کیٹ امتحان میں نصاب سے نہ آنے والے تمام سوالات کے نمبر تمام طلبا کو دینے کی ہدایت کر دی اور میں آنے والے غیر نصابی سوالات کے گریس نمبر تمام طلبا کو دینے کی ہدایت کر دی گئی

انہوں نے کہا کہ کسی بھی طالب علم سے زیادتی نہیں ہوگی، صدر پی ایم سی کا مستقبل کے امتحانات میں طلبا کے والدین کیلئے امتحانی مراکز میں بیٹھنے کیلئے بہتر انتظامات کرنے کی ہدایت۔

ترجمان کے مطابق ایک ہفتے میں ایم ڈی کیٹ امتحان کا نتیجہ دیا جائے گا

ایم ڈی کیٹ امتحان میں آنے والے غیر نصابی سوالات کے گریس نمبر تمام طلبا کو دینے کی ہدایت” ایک تبصرہ

  1. معزز صحافیوں، 15 نومبر 2022 کی پی ایم سی میٹنگ سے میں یہ نتیجہ اخذ کرتا ہوں کہ وہ ہمیں یقینی بنائیں کہ وہ کتنے گریس مارکس فراہم کرنے جا رہے ہیں اور نتائج کی صحیح تاریخ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں