حکومت کا بجلی کے جدید API میٹرز لگانے کا منصوبہ

وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر کا ائے پی ائی میٹرنگ پراجیکٹ کی تقریب سے خطاب فیڈرز میں پرانے میٹرز کو تبدیل کیاجانے کے احکامات،ہر ٹرانسفارمر پر جدید ائے ایم آئی میٹر لگائے جائیں گے،
ایسے علاقے بھی موجود ہیں جہاں کوئی میٹر نہیں یا بلوں کی وصولی نہیں ۔

صارفین کے لیے بلنگ کا معیار بہتر کرنا چاہتےہیں اور پورے ملک میں ائے ایم ائی کا نظام لگایاجائےگا جس سے صارفین کی شکایات میں کمی ہو گی شمال مغرب اور جنوب میں فیڈرز کو نقصان ہورہاہے جس سے صارفین کو بھی مسلہ درپیش ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ صارفین کی شکایات کا حل نکالا جائےگا
ڈسٹریبیوشن کمپنیاں مسائل کا حل نکالیں گی۔بجلی کے شعبے میں مسائل بہت زیادہ ہیں میٹرز کو ائے ایم ائی کرنے کا پراجیکٹ 170 ملین ڈالر کی لاگت ،تمام انڈسٹریل سیکٹرز کو بھی ائے ایم آئی میں تبدیل کردیاجائےگا

اسلام آباد میں ائے ایم آئی لگانا آسان ہے لیکن راولپنڈی میں بھی پراجیکٹ کو نافذ کرناہوگا۔ ملک کی تاریخ میں ائیسکو کے لیے سب سے بڑا پراجیکٹ ہےبجلی کے صارفین کو لاگت کے لحاظ سے ایک پیسہ بھی زیادہ چارج نہیں کرنا ۔ائے ایم آئی میٹرز بجلی چوری کی نشاندھی کریں گے۔

دنیا کی سستی ترین بجلی شمسی توانائی کی ہےجس کا آغاز جلد ہی کیا جاۓ گا۔دیہات میں فیڈرز میں 104 میگاواٹ کے مائیکرو سولر لگائیں گے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی عمارتوں میں سولر انرجی کا آغاز جلد کیا جاۓ گا اور کم لاگت میں زیادہ معیاری بجلی کی فراہمی کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں