ایم ڈی کیٹ سٹوڈنٹس کا وفاقی وزیر صحت کو کھلا خط

کے پی کے سے تعلق رکھنے ولے ایم ڈی کیٹ طلباء کی جانب سے وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کے نام خط لکھ دیا گیا

خط میں طالب علم کا کہنا تھا کہ ایم ڈی کیٹ کے ٹیسٹ میں پہلے دو ماہ تک آپ نے تاخیر کی ہے جسکی وجہ سیلاب کی تباہکاریاں تھی ساتھ ہی ساتھ میں ہمیں سلیبس کو سمجھنے میں کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ ہم کے پی کے طلباء نیشنل لیول کے ٹیسٹ کی تیاری کرتے ہوئے پنجاب اور فیڈرل بورڈ کی کتابیں پڑھ رہے تھے لیکن 31 اکتوبر کو آپ نے اعلان کیا کہ ایم کیٹ کا ٹیسٹ صوبائی سطح پر کیا جائیگا آپ کو پتہ ہوگا کہ ہر صوبے کی اپنی اپنی کتابیں ہوتی ہیں ہر صوبے کی کتابوں میں بہت سارے باب مختلف ہوتے ہیں ساتھ ہی ساتھ میں اگر کے پی کے طلباء صوبائی سطح پر ٹیسٹ دیں گے تو ظاہر ہے کہ کے ایم یو کے پی بورڈ کی کتابوں میں ٹیسٹ لے گا نہ کہ پنجاب اور فیڈرل میں

طلباء نے سوال کیا کہ ہم 13 دن میں مکمل مختلف نصاب کی تیاری کیسے کریں کیا یہ ممکن ہو سکتا ہے؟ انہوں نے درخواست کی کہ ہمیں کچھ اور وقت دیا جائے کیونکہ ہم پنجاب اور فیڈرل طلباء سے زیادہ مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں اگر آپ کو ٹیسٹ میں تاخیر کرنی ہے تو صرف اسلام آباد میں احتجاج کے باعث سڑکیں بند ہونے پر نہ کریں بلکہ پورے پاکستان میں کریں تاکہ طلباء کو تیاری کرنے میں وقت مل جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں