احتجاج کی وجہ سے راستے بند، کمشنر اور پولس افسران عدالت طلب

راولپنڈی کے مختلف مقامات پر پی ٹی آئی کے احتجاج کی وجہ سے تعلیمی اداروں کے راستے میں بندش پر لاھور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں دائر پٹیشن پر جسٹس مرزا وقاص رؤف نے کمشنر، ڈی سی، سی پی او سی ٹی او کو نوٹس جاری، آج پیش ہونگے

آج انتظامی افسران کو طلب کرلیا آرٹیکل 199 کے تحت ملک صالح محمد ایڈووکیٹ پٹیشن دائر کی

سیاسی جماعت کے احتجاج کے باعث راستوں کو بند کر دیا گیا ہے، لوگوں کے بنیادی انسانی حقوق متاثر ہو رہے ہیں جو کہ آئین پاکستان کی خلاف ورزی ہے راستوں کی بندش سے تعلیمی ادارے بھی بند کر دئیے گئے

جسٹس مرزا وقاص رؤف نے کمشنر ، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی، سی پی او راولپنڈی کو آج ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں