8 نومبر کو چھٹی کرنے والے تعلیمی اداروں کو شوکاز نوٹسز جاری

شہر اقتدار میں 8 نومبر کو مختلف تعلیمی اداروں کی جانب سے تعلیمی سرگرمیاں معطل کرتے ہوئے سکولز، کالجز اور یونیورسٹیز کو بند کرنے پر ڈی سی اسلام آباد کی جانب سے ایکشن لیتے ہوئے بذریعہ وزارت تعلیم تمام متعلقہ اداروں کو نوٹسز جاری کر دئیے گئے

نوٹس کے مطابق کہا گیا کہ 8 نومبر کو اسلام آباد میں کسی بھی مقام پر احتجاج نہیں کیا جا رہا تھا اس کے ساتھ ساتھ تمام تر شاہراہوں پر معمول کے مطابق ٹریفک کی روانی تھی اس کے باوجود تعلیمی اداروں کو بند کرنا پڑھائی کے سلسلے کو متاثر کر سکتا ہے

خط میں تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی کہ زمینی حقائق جانے بغیر سکولز، کالجز اور یونیورسٹیز میں تعلیم کا سلسلہ مت روکا جائے جبکہ اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ اس حوالے سے کسی بھی فیصلہ سازی سے قبل متعلقہ حکام سے مشاورت مکمل کی جائے تاکہ مستقبل میں کسی بھی قانونی کارروائی سے بچا جاسکے

اپنا تبصرہ بھیجیں