ہم پڑھتے ضرور ہیں لیکن عمل نہیں کرتے، وفاقی وزیر تعلیم کا یوم اقبال پر پیغام

ملک بھر میں آج شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا 145 یوم پیدائش منایا جا رہا ہے۔ علامہ اقبال کی یوم پیدائش پر خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین کہنا ہے کہ بچوں نے بہت اچھا علامہ محمد اقبال کے حوالے سے پروگرام پیش کیا۔

پروگرام میں علامہ اقبال کا پیغام جو کہ برصغیر کے حوالے سے پاکستان کا تصور پیش کرنا تھا، برصغیر کے مسلمانوں کو بیدار کرنے کے ساتھ ساتھ دنیا کے مسلمانوں کو بھی بیدار کرنا تھا۔ علامہ اقبال کی سوچ تک پہچنا عام آدمی کا کام نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے فخر ہے میں بھی گورنمنٹ کالج پڑھا ہوں جہاں سے علامہ اقبال پڑھے تھے۔ علامہ اقبال کا ذکر ملت اسلامیہ کا ذکر ہے۔ علامہ اقبال اور فیض احمد فیض کا تعلق بھی سیالکوٹ سے تھا۔

رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ آج کل پڑھتے ضرور ہیں پر عمل نہیں کرتے۔ آج جس جگہ ملک و قوم پہنچ چکی ہے یہ لمحہ فکریہ ہے۔ ہوس کی بہت ساری شکلیں ہیں اقتدار کی ہوس ہوتی ہے۔ ہوس کے بجائے محبت کرنی چاہیے۔ اخوت اور محبت کا درس دینا چاہیے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نفسا نفسی کے اس دور میں انتشار اور تشدد ہے اور ہم سب بھٹکے ہوئے ہیں۔ آج کل چیزیں الٹی پلٹی ہوئی ہوئی ہیں۔ ہمیں اپنی اصلی کرنی چاہیے اور جس خاطر ملک بنایا گیا اس پر غور کرنا چاہیے۔ تاکہ ہر کوئی پاکستانی ہونے کا فرض ادا کر سکے۔ اور ایک بہترین ملک بن سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں