سیمی فائنل کا بڑا معرکہ، دونوں ٹیمیں ماضی میں کب کب آمنے سامنے آئیں؟

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2022 کے فائنل میں کونسی ٹیم پہنچے گی؟ فیصلہ آج ایک بجے شروع ہونے والے سیمی فائنل سے ہو جائے گا۔ میگا کرکٹ کے اہم مقابلے میں آج سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ ٹیمیں مد مقابل ہونگی۔

بلیک کیپس کے کپتان کین ویلمسن کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک مضبوط ٹیم ہے پاکستان کی کامیابی ماضی کا حصہ ہے جبکہ ورلڈ کپ میں دونوں ٹیموں نے بہت اچھی کرکٹ کھیلی ہے ہمارے کھلاڑی کنڈیشن سے ہم آہنگ ہیں۔ سیمی فائنل میں کون فیورٹ ہے یہ کہنا مشکل ہے پاکستان ٹیم اچھی سائڈ ہے۔

دوسری جانب سڈنی گراؤنڈ میں میچ کی تمام تر تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں گرین شرٹس نے مسلسل تین میچوں میں فتوحات سمیٹ کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی ہے۔

سیمی فائنل کے لیے جہاں شائقین کرکٹ قومی ٹیم سے فتح کی امید لگائے ہوئے ہیں وہیں تاریخ بھی ان دونوں ٹیموں کے مقابلوں میں پاکستان کی فتح سے بھری ہوئی ہے۔ اب یہ دیکھنا ہے کے فائنل میں کون سی ٹیم جگہ بنانے میں کامیاب ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں