صوبوں میں پی ٹی آئی احتجاج کی وجہ سے بند راستے کھولے جائیں، چیف سیکرٹریز کو خط

صوبوں میں امن ا امان قائم کرنے اور راستے کھولنے کے حوالے سے چیف سیکرٹریز کو ہدایات دی گئی۔ مظاہرین کی جانب سے چھوٹے چھوٹے جتھوں کی صورت میں موٹر ویز،ہائی ویز اور لنک روڈز بلاک کر رکھے ہیں جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ان مظاہروں میں پولیس امن و امن برقرار رکھنے اور راستے کھلوانے کی بجائے خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے اور مظاہرین نے عوام کی نقل و حرکت کو بند کر رکھا ہے جو آئین کے آرٹیکل 15 کی خلاف ورزی ہے۔ اور اس طرح عام عوام کے بنیادی حقوق کہ خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں

صوبوں میں امن ا امان کی صورتحال اور ان تمام خلاف ورزیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ صوبائی حکومتیں اپنی ذمہ داری ادا کرنے میں ناکام نظر آ رہی ہیں اور اس کا انجام خطرناک ہو سکتا ہے۔

چیف سیکرٹری کی جانب سے پنجاب حکومت کو خط بھی لکھا گیا جس میں کہا گیا کہ صوبائی حکومتیں فوری طور پر احتجاج ختم کروائیں اور موٹرویز سمیت دیگر راستے کھلوائیں تاکہ عوام کو تمام مشکلات سے با آسانی راحت مل سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں