ایم ڈی کیٹ 13 نومبر کو ہی ہوگا، صدر پی ایم سی کا دوٹوک اعلان

صدر پی ایم سی ایم ڈی کیٹ امتحان کے لیے گلگت کا دورہ کریں گے۔ پی ایم سی کا پہلی بار گلگت میں ایم ڈی کیٹ امتحان کا انعقاد کرائے گی

صدر پاکستان میڈیکل کمیشن پروفیسر ڈاکٹر نوشاد احمد شیخ گلگت بلتستان میں ایم ڈی کیٹ امتحان انجام دہی کو یقینی و شفاف انداز میں منعقد کروانے کیلئے ذاتی طور پر گلگت بلتستان کا دورہ کریں گے۔ صدر پی ایم سی کا کہنا تھا کہ ادارے کی جانب سے گلگت میں پہلی بار ایم ڈی کیٹ کا امتحان منعقد کرایا جارہا ہے جو رواں ماہ 13 نومبر کو ملک بھر میں ہوگا۔
انہوں نے ایم ڈی کیٹ امتحان میں تاخیر کے حوالے سے تمام افواہوں اور بے بنیاد معلومات کی بھی تردید کی اور تصدیق کی کہ ایم ڈی کیٹ امتحان 13 نومبر 2022 کو ہوگا۔ صدر پی ایم سی کا کہنا تھا کہ گلگت میں MDCAT کا امتحان پہلی بار لیا جا رہا ہے اور بطور صدر میں ذاتی طور پر اس مخصوص امتحانی مرکز میں کئے جانے والے تمام تر تمام انتظامات اور امیدواروں کے ردعمل کا مشاہدہ کرنا چاہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم سی نے مذکورہ امتحان کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل کر لئے ہیں اور ہم اس کے کامیاب انعقاد کے منتظر ہیں۔ صدر پی ایم سی نے کہا کہ پاکستان بھر کے طلباء اور امیدواروں کی سہولت کے لیے پی ایم سی نے MDCAT امتحان کی تاریخ میں توسیع کی، زیادہ سے زیادہ امیدواروں کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے رجسٹریشن کی تاریخ کو دوبارہ کھولا بالخصوص سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے طلبا کیلئے، اور مزید طلبا کو کو سہولت دینے کیلئے رجسٹریشن پورٹل کو بھی دوبارہ کھولا گیا۔ صدر پی ایم سی کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں ایم ڈی کیٹ امتحان کے حوالے سے تمام تر انتظامات کا جائزہ لے رہا ہوں تاکہ طلبا کو ہرممکن معاونت اور سہولت کو یقینی بنایا جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں