بین الاقوامی کراٹے مقابلوں میں پاکستان کی ویمن ٹیم کے نام دو میڈلز

چوتھی بین الاقوامی ایشین اوپن تائی کوان ڈو ویمن چیمپئن شپ میں پاکستانی ٹیم دو میڈلز اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگئی

ایچ ای سی کی ویمن ٹیم نے ایک سلور جبکہ ایک برونز میڈل اپنے نام کیا، بین الاقوامی مقابلوں میں 500 سے زائد مرد و خواتین اتھلیٹس 23 مقابلوں میں 16 سینئر جبکہ 5 جونیئر کیٹگریز میں آمنے سامنے ہونگے

بین الاقوامی مقابلوں میں ایچ ای سی کی جانب سے 6 پلئیرز نمائندگی کر رہے ہیں جس میں لاہور گیریزن یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والی ملیحہ علی نے 67 کلو گرام کی کیٹگری میں سلور میڈل جیتا جبکہ نمل یونیورسٹی اسلام آباد کی المہ شفان علیزئی نے 62 کلوگرام کی کیٹگری میں برونز میڈل اپنے نام کیا

چئیرمین ایچ ای سی کی جانب سے دونوں طالبات کو اس کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا گیا کہ ملک میں ایسے بین الاقوامی مقابلوں کا کامیاب انعقاد عالمی سطح پر ملک کر بہترین چہرہ پیش کرنے کا بہترین موقع ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں