پمز میں نرسنگ سٹوڈنٹس کا احتجاج جاری

پمز سکول آف نرسنگ کے سٹوڈنس ایک بار پھر سے سراپا احتجاج نظر آئے۔ طلبہ سٹائیفنڈ نا ملنے کے باعث سراپا احتجاج ہیں۔ طلبا کے احتجاج کے پیش نظر اسپتال میں سیکیورٹی بڑھا دی گئی۔

سٹوڈنٹ نے گزشتہ 5 روز سے کلاسز کا بائیکاٹ کیا ہوا ہے۔ طلبہ کا کہنا ہے کہ پچھلے ڈیڑھ سال سے سٹائفنڈ نہیں دیا گیا۔ پمز سکول کے بورڈ آف گورنرز ہمارے مطالبات تسلیم کریں۔ پمز انتظامیہ ہمارے تسلیم شدہ مطالبات کی راہ میں رکاوٹیں ڈال رہی اور مطالبات پورے نا ہونے تک احتجاج جاری رکھیں گے۔

ترجمان پمز کا کہنا تھا کہ سٹائفنید کا مطالبہ ناجائز ہے۔ سرکاری اداروں میں مطالبات پورے کرنے کا باقاعدہ طریقہ کار ہوتا ہے۔ یہاں سے پروپوسل وزارت جاتا ہے پھر مطالبات پورے ہوتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں