ایم ڈی کیٹ کے لیے کونسے سٹوڈنٹس سینٹرز تبدیل کر سکیں گے؟

پی ایم سی کی جانب سے ٹیسٹ صوبائی سطح پر کروانے کا فیصلہ ہوا تو سب سے بڑا کنفیوژن ٹیسٹ سینٹرز کے حوالے سے پیدا ہوا کیونکہ ہر صوبے میں الگ سوالنامہ بینک دینے کا بھی فیصلہ ہوا تھا

سٹوڈنٹس کی جانب سے امتحانی مراکز کے حوالے سے اپنے شدید خدشات کا اظہار کیا گیا جس کے بعد گزشتہ روز قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم میں یہ معاملہ زیر بحث آیا، کمیٹی چئیرمین ڈاکٹر افضل ڈھانڈلہ کی جانب سے اجلاس میں موجود سیکرٹری پی ایم سی کو اس حد تک کہہ دیا گیا کہ اگر سینٹرز کا معاملہ حل ہونے میں وقت درکار ہے تو ایم ڈی کیٹ کو مزید کچھ روز کے لیے ملتوی کر دیا جائے

پی ایم سی حکام کی جانب سے سٹوڈنٹس کو سینٹرز کے حوالے سے درپیش مسائل کا نوٹس لیتے ہوئے سٹوڈنٹس کو اپنے مرضی کے سینٹرز کا انتخاب کرنے کا ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کیا گیا اور اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا

نوٹیفکیشن کے مطابق سینٹرز کی تبدیلی کے خواہشمند سٹوڈنٹس آن لائن 29 اکتوبر سے 2 نومبر تک رات 12 بجے اپلائی کر سکتے ہیں جس کے تحت سٹوڈنٹس اپنا سینٹرز ایک صوبے کی امتحانی یونیورسٹی سے دوسرے صوبے کی امتحانی یونیورسٹی منتقل کر سکتے ہیں تاہم وہ ایک ہی یونیورسٹی کے تحت دئیے گئے سینٹرز میں تبدیلی نہیں کر سکیں گے

نوٹیفکیشن کے مطابق سٹوڈنٹس کو اپنا سینٹر تبدیل کرنے کا بس ایک ہی بار موقع دیا جائے گا جبکہ اس کے بعد سینیٹر کی تبدیلی کے حوالے سے کوئی بھی موقع فراہم نہیں کیا جائے گا

https://twitter.com/pmc_org/status/1585978082883960832?t=PIqx-ERPYhKV3pwPUZQIUg&s=19

ترجمان پی ایم سی کے مطابق سینٹرز کی تبدیلی کا فیصلہ حکام کی جانب سے سٹوڈنٹس کو درپیش مشکلات کے تحت کیا گیا تاہم ان کی جانب سے ایم ڈی کیٹ میں مزید تاخیر کے کسی بھی امکان کو رد کر دیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں