پی ایم ڈی سی بل پر دستخط کے لیے صدر مملکت کے نام خط

پرائیویٹ میڈیکل سٹوڈنٹس یونین پاکستان نے صدر پاکستان کو پی ایم ڈی سی بل پر دستخط کے لیے خط لکھ دیا جس میں صدر پاکستان سے اپیل کی گئی کہ پی ایم ڈی سی بل پر دستخط کرکے ادارہ بحال کیا جائے.

خط میں کہا گیا کہ بل قومی اسمبلی اور سینیٹ سے پاس ہوچکا ہے جبکہ پی ایم سی نے میڈیکل شعبے کا بیڑا غرق کردیا ہے۔ ایم ڈی کیٹ کو صوبائی سطح پر لیا جائے.

مزید یہ کہا گیا کہ گزشتہ برس ایم ڈی کیٹ میں کرپشن کی گئی جس سے ہزاروں طلباء میڈیکل میں داخلے سے محروم رہ گئے. لوکل میڈیکل گریجویٹس کے لیے این ایل ای امتحان ختم کیا جائے.

بل کی منظوری میں میں مزید تاخیر سے ہزاروں ڈاکٹرز مستقل لائسنس کے لیے خوار ہو رہے. اعلی تعلیم, نوکریوں اور پریکٹس میں رکاوٹ حائل ہے. اس مسائل کو جلد از جلد حل کیا جائے جائے تاکہ مشکلات سے جلد از جلد نبٹا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں