اسلام آباد کے پمزکالج آف نرسنگ کے سٹوڈنس ایک بار پھر سراپا احتجاج۔ نرسنگ سٹوڈنس فیڈریشن کااحتجاج تین روز سے جاری ہے۔
اس موقع پر فہیم امین کا کہنا تھا کہ ہمارے صرف دو مطالبات ہیں سٹوڈنٹس کیلئے ہاسٹل اور وظیفے کاحصول لیکن ہمارے مطالبات نہیں مانے گئے تو دو روز دھرنا دیا لیکن آج ریلی کی صورت میں نکلیں گے۔
صدر این ایس ایف کی اپیل کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نرسنگ کمیونٹی اور سٹوڈنس یونین ہمارا ساتھ دیں۔ پمزکالج کے بورڈ آف گورنرزنے ہمارے مطالبات تسلیم کئے ہیں۔
مزید اس پہ ان کا کہنا تھا کہ پمز انتظامیہ ہمارے تسلیم شدہ مطالبات کی راہ رکاوٹیں ڈال رہی ہیں۔ ہم اپنے جائزحقوق کیلئے آخری حد تک لڑیں گے۔ اور مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھا جائے گا۔