حکومت کی جانب سے سیکرٹری انٹر بورڈ چئیرپرسنز کمیٹی ڈاکٹر غلام علی ملاح کی مدت ملازمت میں تین سال کی توسیع کر دی گئی
ڈاکٹر غلام علی ملاح کو اکتوبر 2020 میں سیکرٹری آئی بی سی سی تعینات کیا گیا تھا ان کی کارکردگی کی روشنی میں حکومت کی جانب سے ان کو مزید تین سال کی توسیع دینے کی منظوری دے دی گئی ہے
ڈاکٹر غلام علی ملاح کی جانب سے دو سالہ مدت ملازمت میں ادارے کے اندرونی سسٹم کو بہتر کے لیے کوشش کی گئی جس کی وجہ سے آئی بی سی سی کو آئی ایس او 9001:2015 کا سرٹیفیکیٹ بھی میسر آیا جو ادارے کے پورے نظام میں مثبت انداز میں تبدیلی لانے کا باعث بنا، ڈاکٹر ملاح کی جانب سے ادارے میں ڈیجیٹل ریفارمز کے لیے دن رات کوشش کی گئی جس کی وجہ سے اٹیسٹیشن اور ایکیولینس کا نظام مکمل طور پر ڈیجیٹل کر دیا گیا
سیکرٹری آئی بی سی سی کی جانب سے ای آفس کا نظام بھی متعارف کروایا گیا اور انسانی خطا کے امکانات کو کم کرنے کے لیے احتساب پر خاص توجہ دی گئی
ڈاکٹر غلام علی ملاح کی مدت ملازمت میں توسیع پر چیف سیکرٹری گلگت بلستان محی الدین وانی نے ذاتی حیثیت میں آئی بی سی سی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا اور ان کو مبارکباد پیش کی جبکہ ڈاکٹر غلام علی ملاح کو ملک بھر سے مبارکباد کے پیغامات موصول ہوئے