تعلیم اور ہنر ساتھ ساتھ کے عنوان سے راولپنڈی ویمن یونیورسٹی میں سیمینار منعقد کیا گیا۔پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ “مجھے بڑی خوشی ہوئی کہ راولپنڈی ویمن یونیورسٹی اس سیمینار کا حصہ بنی ہے۔اگر آپ چاہتے ہیں ملک میں انقلاب آئے تو وہ اس سے آسکتا ہے-
یہ ایک ایسی فیلڈ ہے جس میں خواتین زیادہ کامیاب ہو سکتی ہیں۔عورت کو لیول فیلڈ مل جائے تو وہ مردوں کو ہرا سکتی ہیں
دنیا کے سب سے مشہور ڈریس ڈیزائنر مرد کیوں ہے عورتوں کے لیے سوال چھوڑے جا رہا ہوں“
مزید بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ عورتوں کو اپنا بزنس خود شروع کر نا چاہئے-
ہمارے تعلیمی پروگرام میں 50 ہزار طلباء تھے جو بعد میں ایک ۱ لاکھ تک جا پہنچے تین سال کا ٹارگٹ تھا اگلے تین سال میں تعداد بڑھا کر دس لاکھ تک لیکر جائیں گے اورانشاء اللہ یہ ٹارگٹ مکمل کریں گے
اس کی علاوہ ہمارے مختلف تین پروگرام تھے جس میں اپنا کاروبار بھی شامل ہے جو بہت سے بےروزگاروں کو رزق حلال کے مواقعے فراہم کرے گا
پنڈی میں پڑھنے والی بچی نیویارک اور انڈیا کی بچی کو بھی پیچھے کر سکتی ہے اور یہ بات ہم دنیا میں ثابت کریں گے
آپ اپنے والدین کو اور ہمیں وجہ دیں کے ہم آپ پر ناز کریں